مظفر آباد، پاک فوج کی تنصیبات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے، آزاد کشمیر کے وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے، پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی

مظفرآباد (پی این آئی) 9 مئی کو پاکستان میں پاک فوج کی تنصیبات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملوں کے خلاف آزاد کشمیر کے وکلاء بھی سڑکوں پر نکل آئے ۔۔۔مظفرآباد میں سینٹرل بارایسوسی کے زیراہتمام پاک فوج سے یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔۔۔مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد سے آزادی چوک تک نکالی گئی۔۔۔ ریلی میں شریک وکلاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔۔۔

ریلی کی قیادت سینٹرل بارایسوسی ایشن مظفرآباد کے صدر راجہ آفتاب ایڈووکیٹ کر رہے تھے۔۔۔ وکلاء نے لاہور،راولپنڈی ،پشاور اور کراچی سمیت دیکر شہروں میں فوجی تنصیبات،نجی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کامطالبہ کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close