راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کو فائر بریگیڈ کی گاڑی کی فراہمی کی یقین دہانی، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی نمائندہ وفد سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے راولاکوٹ سے شہری حکومت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔نمائندہ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو شہری حکومت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران آٹے کے بحران پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے راولاکوٹ میونسپل کارپوریشن کو فائر بریگیڈ کی گاڑی کی فوری فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالہ سے تمام حکام کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اگر کوئی سرکاری اہلکار اس میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیراعظم نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی میڈیکل سٹور بغیر ڈاکٹر کی تجویز کے ادویات فروخت نہ کرے۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ سب سے پہلے راولاکوٹ کا دورہ کروں گا۔ جو بھی مسائل ہیں سب سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ملاقات میں سابق چئیرمین پی ڈی اے/ سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار ارشد نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ نمائیندہ وفد میں ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ محمد نثار قاضی، ترجمان میونسپل کارپوریشن سردار شاہد خورشید، کونسلر سردار راشد افراز، کونسلر سردار آفتاب عارف، کونسلر خواجہ سجاد حسین، کونسلر سردار فاروق حیات، کونسلر مفتی محفوظ شامل تھے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں