راولاکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔راولاکوٹ سے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم نے کہا کہ راولاکوٹ سی ایم ایچ کو سی ٹی سکین سمیت دیگر ضروری مشینری کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چک کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے فنڈز کے اجراء کے بعد ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے جن سے لوگوں کو فائدہ ملے اور جن کی تکمیل سے آبادی کا بڑا حصہ مستفید ہو سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close