9 مئی، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن، چوہدری لطیف اکبر کا پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے پاک فوج سے یکجہتی کرتے ہوئے 9 مئی کوپاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا ۔بولے عمران خان اور اس کے سہولت کاروں ،ہدایت کاروں اور آلہ کاروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔

آزاد کشمیر کے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر نے اپنے ویڈیو بیان نے کہا کہ 9 مئی کا دن سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ عمران خان نے سیاسی جماعت کی آڑ میں دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان افواج پر حملے کروائے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لوگوں کا رخ آرمی انسٹالیشن کی جانب موڑا گیا۔شہداء کی تصاویر کی حرمتی اور اور انھیں نظر آتش کیا گیا چوہدری لطیف اکبر نے مطالبہ کیا کہ جو افراد پس پردہ یا بظاہر اس میں ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی عمل میں لا ئی جائے ۔سہولت کاروں،ہدایت کاروں اور آلہ کاروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔چوہدری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ عدالتیں عمران خان کی سہولت کار بنی ہوئی ہیں ۔جس شخص نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اسے خوش آمدید کہا گیاعدالتوں کی خواہش کے باوجود عمران خان نے 9مئی کے واقعات کی مذمت نہیں کی ۔ پاکستان کی تاریخ میں جو ریلیف کسی کو نہیں ملا اس شخص کو دیا گیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close