وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، جاری ترقیاتی منصوبوں کی بریفنگ، ترقیاتی فنڈز نے اجراء پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور، مالیاتی معاملات،خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے وفاقی وزیر خزانہ کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے فنڈز کے اجراء پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے آزادجموں و کشمیر کی تعمیر وترقی کیلیے وفاقی حکومت کی بھرپور مدد کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر کے عوام کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور آزادکشمیر کی ترقی کیلیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے آزادکشمیر حکومت کی ترقی کیلیے وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے آزادجموں و کشمیر کے عوام کی ترقی کیلیے تعاون پر وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close