سری نگرمیں جی 20 ممالک کی مجوزہ کانفرنس کے خلاف جاری مظاہروں میں تیزی آگئی، راولاکوٹ میں ریلی شرکاء نے جی 20 ممالک سے کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا

مظفرآباد (پی این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممبر ممالک کی مجوزہ کانفرنس کے خلاف جاری عوامی رابطہ مہم اور مظاہروں میں تیزی آگئی ۔۔۔ راولاکوٹ میں ریلی کے شرکاء نے جی 20 کےممبر ممالک سے سرینگر اور لیہ میں کانفرنس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ۔۔۔ پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں منعقدہ ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت عزائم اور جارحیت کا نوٹس لے ۔۔

۔پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر غزالی اور محمد عثمان سمیت دیگر راہنماؤں نے ریلی سے خطاب سے خطاب کیا ۔۔۔شرکاء ریلی نے کچہری چوک تک سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا۔۔۔ مقررین نے کہا کہ سرینگر اور لیہ میں مجوزہ کانفرنس جموں کشمیر میں شہری آزادیوں کی محرومی کا باعث بن سکتا ہے۔۔۔ جی 20 ممالک اجلاسوں کے پیچھے بھارتی فوجی اور سیاسی مقاصد کو مسترد کریں۔۔۔

اقوامِ متحدہ کے آئین کے مطابق متنازعہ ریاست میں ایک جارح ملک کی میزبانی میں جی 20اجلاس غیر قانونی ہے ۔۔۔مقررین نے سعودی عرب، ترکیہ انڈونیشیا اور چین پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں اجلاسوں کا بائیکاٹ کرکے انسانی قدروں کی پاسداری کا ثبوت دیں ۔۔۔ریاست جموں کشمیر کے عوام بھارتی فوجی حاکمیت کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں