ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کیلیے کردار ادا کرے، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی وفود سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کیلیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ہم سب نے ملکر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔تمام محکمے عوام کے خادم ہیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اور دفاتر میں ان کے کام آسانی سے ہوں۔

عوام کا خادم ہوں عہدے میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اصل کام مخلوق خدا کی خدمت ہے جس کے لئے کمربستہ ہوں۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو چلانے کیلیے مالی حالت کا استحکام ضروری ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء سے ریاست میں ترقی کا پہیہ جو رکا ہوا تھا پھر سے چل پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح وبہبود ہر ریاست کے فنڈز خرچ ہونے چاہیں عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ان کی ہی ترقی پر خرچ ہونا چاہیے۔ تمام محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ عوام کی شکایات کی داد رسی کریں لوگوں کیلیے آسانیاں پیدا کی جائیں انہیں الجھایا نہ جائے۔ لوگ پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں دفتروں میں بھی ان کے مسائل حل نہ ہوں گے تو وہ کدھر جائیں گے،ہر ادارہ اس حوالے سے جوابدہ ہے۔ بطور وزیراعظم میں بھی اپنے شہریوں کے سامنے جوابدہ ہوں۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں آپ حقیقی بدلاؤ دیکھیں گے جو آپ کو ہر محکمے میں نظر آئے گا۔ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے کام کرے اور اپنا فرض ادا کرے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close