عمران خان کی رہائی، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن، مٹھائی تقسیم کی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کی فوری رہائی کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع اور چھو ٹے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔۔۔ کپتان کے کھلاڑیوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی ۔مظفرآباد کا آزادی چوک کارکنوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت باغ،نیلم،جہلم ویلی ہٹیاں بالا، راولاکوٹ،سدھنوتی،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی۔۔ ۔کارکنوں نے عمران تیرے جانثار بیشمار بیشمار اور چیف جسٹس قدم بڑھاو کے نعرے لگائے۔۔۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close