حویلی کہوٹہ، پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے نیزاپیر میں شیر دل کرکٹ میلے کا انعقاد

حویلی کہوٹہ (پی آئی ڈی) پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے جوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے اور کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے نیزاپیر میں شیردل کرکٹ میلے کا انعقاد نیزاپیر کرکٹ گراونڈ میں کیا گیا۔ میلے میں مقامی علاقہ کی چھ ٹیموں اور پاک آرمی کی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاک آرمی کے زیر انتظام اس ایونٹ کو دیکھنے کے لئے نیزاپیر اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں کی بڑی تعداد میچز کو دیکھنے کے لئے موجود تھی۔

میچز کے اختتام پر مہمان خصوصی کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ٹیمز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔فاتح ٹیم فتح پور الیون اور رنراپ ٹیم شیردل الیون کو ٹرافیز اور کیش انعامات دیئے گئے۔ اس کے علاوہ پلیئر آف دی میچ کو ٹرافی اور کیش انعام دیا گیا۔تقسیم انعامات کے بعد مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر ہمارا اور کشمیر کے عوام کا ایک مضبوط رشتہ ہے۔پاک آرمی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی اور آپ کے ہر دکھ درد میں ساتھ دے گی۔عوام علاقہ نے پاک فوج کی جانب سے کرکٹ میلے کے انعقاد کو بھر پور سراہا۔ موقع پر موجود لوگوں نے کہا کہ پاک آرمی ہمارے دکھ درد کی ساتھی ہے اور ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جنگ ہو یا امن ہمیشہ پاکستان فوج کو اپنے لوگوں کے درمیان پایا۔ جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ لوگوں نے پاک آرمی کے حق میں نعرے لگائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں