مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ اطلاعات کے تمام ضلعی دفاتر کو میڈیا کے جدید چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے جدید سامان مہیا کر دیا گیا۔ محکمہ اطلاعات کے تمام ضلعی دفاتر اور رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی اب سوشل /ڈیجیٹل میڈیا پر حکومتی سرگرمیوں کو موثر انداز میں بروقت اجاگر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ محکمہ کی ترقیاتی سکیم استحکام ضلعی دفاتر تعلقات عامہ کے تحت خرید کردہ سامان کی تقسیم کی تقریب بدھ کے روز پی آئی ڈی کمپلکیس میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نے تمام ضلعی آفیسران کو جدید ”News gathering system“کے علاوہ ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے کمپیوٹر، جنریٹر، فوٹو سٹیٹ مشین، اور کیمرہ لینزتقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس، ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ آج ہمارے لیے خوشی کا مقام ہے کہ ہم نے مرکزی دفتر کے بعد ضلعی دفاتر کو بھی مستحکم کر دیا ہے۔ میں 9سال سے بطورسربراہ اس محکمہ کو سروسز فراہم کر رہا ہوں۔ اس لیے میری ذمہ داری ہے کہ میں تمام دفاتر کو جدید میڈیا چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کر دار ادا کروں۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ضلعی دفاتر جدید میڈیا چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔ جلد آفیسران کی ٹریننگ کا پروگرام بھی شروع کریں گے تاکہ جدید میڈیا کے رجحانات سے ہمارے آفیسران ہم آہنگ ہو سکیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں