عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس مہنگی پڑی، عبدالقیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اورپاکستان پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کو عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس مہنگی پڑی ۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے سردار تنویر احمد کی پارٹی کی بنیاد رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آزاد کشمیر کی سیاست میں انتہائی قلیل مدت کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی صدارت اور وزارت عظمیٰ کا منصب حاصل کرنے والے سردار تنویر الیاس کا پی ٹی آئی کے پیلٹ فارم سے سیاسی سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزیوں اور عمران خان کی پالیسیوں سے انحراف کرنے کی پاداش میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close