پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق کی گرفتاری کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن سراپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردیں احتجاجی دھرنوں اور مظاہروں کے نتیجہ میں نظام زندگی ٹھپ ہو کررہ گیا پی ٹی آئی کارکنوں نے کپتان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری کارکنوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے ۔مظاہرین نے ٹائر جلائے ،دھرنے دیئے اور شدید نعرے بازی کر کے اپنا احتجاج کرایا ۔عمران خان کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی مظفرآباد،جہلم ویلی ہٹیاں بالا،نیلم،لیپہ،باغ،حویلی،سدھنوتی ،راولاکوٹ، ہجیرہ ،کوٹلی،میرپور اور بھمبر میں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ۔ مظفرآباد کے آزادی چوک میں مظاہرین نے دھرنا دیا ٹائر جلاکر شہر میں ٹریفک کا نظام معطل کردیا پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی رہائی تک احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close