آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے ضمنی انتخاب کے شیڈول میں ترمیم کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے ضمنی انتخاب کے شیڈول میں ترمیم کر دی۔۔۔ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 14 مئی تک جمع کروا سکیں گے پولنگ 8 جون کو ہی ہوگی۔۔ ۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 باغ 2 کے ضمنی انتخاب کے شیڈول میں ترمیم کردی ۔۔۔یہ نشت سردار تنویر الیاس کوہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلہ کے نتیجہ میں خالی ہوئی تھی۔۔۔

الیکشن کمیشن نے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواران کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 14 مئی تک کی توسیع کردی ہے ۔ ترمیمی شیڈول کے مطابق ایل اے 15 باغ 2 کی خالی نشست پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 14 مئی دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتے ہیں ۔ 15 مئی صبح8 بجے سے سہ پہر2 بجے تک امیدوارن کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست شائع کی جائیگی ۔19مئی2023 کو دن 2 بجے سے قبل امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف الیکشن ٹریبونل کے سامنے اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور22 مئی کو مظفرآباد الیکشن کمیشن کے آفس میں ان اپیلوں کی سماعت ہوگی اور فیصلے دیے جائیں گے۔ 23 مئی کو سہ پہر 2 بجے سے قبل تک امیدوار الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائیگی اور امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ شائع کی جائیگی۔ 08 جون 2023 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک حلقہ ایل اے 15 باغ میں پولنگ ہوگی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close