مظفرآباد(پی این آئی) عمران خان یہود و ہنود کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔مسلح افواج و ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف الزام تراشی دراصل اس ملک اور مسلح افواج کی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے۔ جو کام نریندر مودی نہیں کر سکا وہ عمران خان کو کرتے دیکر حیرانگی ہوتی ہے۔پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اس منفی پروپیگنڈے کو ملک کی سلامتی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے خلاف ایک واضح سازش سمجھتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فل الفور گرفتار کر کے اس پر مقدمہ چلاتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے مرکزی ایوان صحافت میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین اسمبلی سید بازل علی نقوی،سابق ممبر اسمبلی میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ،سابق نامزد امیدواران سردار مبارک حیدر، مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ، شوکت جاوید میرسمیت پی ایس ایف، پی وآئی او شعبہ خواتین، لائیر ونگ کے عہدیداران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جوں ہی اقتدار کی کرسی سے الگ ہوا تو اس نے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کو ایک وطیرہ بنا لیا تھا ہم پہلے بھی کہتے آئے یہ ملک وقوم کے لیے ایک خطرناک فتنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری قومی سلامتی کے ادارے آئی ایس آئی کے خلاف یہود و ہنود مشترکہ طور پر بھی وہ کام نہیں کر سکے جو عمران خان نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی سی پیک پر کام کی رفتار تیز ہوتی ہے تو عمران خان نیا بیانیہ لیکر سامنے آجاتے ہیں جس کا مقصد پاکستان اور کشمیر کی خوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بہت لاڈ پیار ہو چکا لیکن ملک کے خلاف کھلواڑ کی اجازت کسی بھی لاڈلے کو نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں