“آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں” سردار تنویر الیاس کا عمران خان پر شدید اٹیک

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار تنویر الیاس نے اپنی پارٹی کے قائد عمران خان پر شدید حملہ کر دیا ہے ۔۔۔۔ اپنے ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کر رہے ہیں، تنویر الیاس نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں”….

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور ان کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔۔۔۔۔آئی ایس پی آر کے بیان کے حوالے سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے۔۔۔۔ سردار تنویر الیاس نے عمران خان سے کہا کہ “آپ بدزنی پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، جڑوں پر حملہ کررہے ہیں” انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ایسے کاموں اور عوامل کی ناصرف سرکوبی کی جائے بلکہ شدید مذمت کی جائے، ایسے عوامل کی مذمت کرنی ہوگی، اس کے لیے سب اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کو کمزور کرنے والے عوامل کو روکنے کیلئے تمام محب وطن لوگوں کو آگے آنا ہوگا، عوام اور مسلح افواج کے درمیان رشتوں میں بگاڑ اور دراڑ ڈالنے کی کوشش کو روکنا ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close