تھلیسمیا کا عالمی دن، آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی، الشفاء سوسائٹی کے زیر اہتمام آگہی واک اور بلڈ ڈونیشن کیمپ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) تھلیسمیا کے عالمی دن کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر کے زیر اہتمام آگاہی واک اور بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا،فیکلٹی ممبران طلباء نے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء تھلیسیمیا کی بیماری کا شکار بچوں کیلئے خون کے عطیات دیکر انسانیت کی بے لوث خدمت کا عملی مظاہرہ کیا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے خون کا عطیہ دینے والے فیکلٹی ممبران اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا۔

جامعہ کشمیر کے زیراہتمام تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ سمیت ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء سمیت فیکلٹی ممبران،جامعہ کشمیر کے شعبہ پبلک ہیلتھ اور پبلک ہیلتھ سوسائٹی کے ذمہ داران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔وائس چانسلرجامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمدکلیم عباسی نے الشفاء سوسائٹی اور جامعہ کشمیر کے شعبہ تعلقات عامہ کے اشتراک سے منعقدکیے جانے والے اس بلڈکیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلڈ کیمپ کے منتظمین،رضاکاران اور تھیلیسیمیا کے موذی مرض کا شکار بچوں کے لیے خون کے عطیات دینے والے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنی گفتگو میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرمحمد کلیم عباسی نے کہا کہ وہ ان خاندانوں کے کرب کو محسوس کرسکتے ہیں جن میں تھیلیسیما سے متاثرہ بچے موجودہ ہیں۔انہوں نے بلڈ کیمپ کے آرگنائزرز،شعبہ پبلک ہیلتھ کے فیکلٹی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ خون کے عطیات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اس مرض کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کریں۔بلڈ کیمپ کے منتظمین نے وائس چانسلر کا بلڈ ڈونیشن کیمپ آمداور رضاکاران کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمان کنٹھ،کوارڈینیٹر شعبہ پبلک ہیلتھ شیخ عدنان الطاف،آفیسر تعلقات عامہ مبشر نقوی ودیگر نے بھی بلڈکیمپ کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خون کے عطیات دینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔اس سے قبل جامعہ کشمیر کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے زیراہتمام پبلک ہیلتھ سوسائٹی کی ذمہ داران تہلیل فاطمہ،عاطقہ زولفقار،مقدس بتول کاظمی،اقصی سمیر سمیت دیگر شعبہ کے دیگر طلباء نے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا جن میں طلباء نے پوسٹرزکے ذریعے تھیلیسیما کے مرض سے بچاؤ کے لیے پیغامات درج تھے۔اس موقع گفتگوکرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے ضروری ہیکہ شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ ضرور کرایا جائے تاکہ مستقبل میں اس پریشانی سے بچا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں