آزاد کشمیر، وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقاتیوں کی قطار، وزیر اعظم ہاؤس گلدستوں سے بھر گیا، ماحول معطر ہو گیا

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق جب سے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی فلاح وبہبودکے لیے سرگرم عمل ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات کرنے کے لیے ریاست بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے جو گلدستے پیش کرتی ہے،وزیراعظم ہاؤس گلدستوں سے بھرا ہوا ہے جہاں پھولوں کی مہک نے ماحول کو معطر بنا رکھا ہے،کشمیری عوام کی اپنے وزیراعظم سے محبت دیدنی ہے جس کا اظہار وہ وزیراعظم سے بغلگیر ہو کر اور گلدستے پیش کر کے کرتے ہیں۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق ہر آنے والے مہمان سے انتہائی خندہ پیشانی سے ملتے ہیں اور ان کی محبت اور خلوص پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں مہمانوں کی خاطر مدارت سادگی مگر پروقار انداز سے کی جاتی ہے جو وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش ہوتے ہیں۔وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی سادگی اور وقار ہی عوام میں ان کی مقبولیت کا عکاس ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close