وزیر حکومت راجہ فیصل راٹھور کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پیپلز پارٹی آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات

کراچی (پی آئی ڈی) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر / وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات۔۔۔ ملاقات میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔۔۔

محترمہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے بطور پاکستانی وزیر خارجہ ہندوستان میں بیٹھ کر ہندوستان کو اسکا اصلی چہرہ دکھایا ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور نظریے کا تسلسل ہے۔۔۔ آزادکشمیر سے عمرانی فتنہ کا خاتمہ خوش آئند ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرے وفاق پوری سپورٹ کرے گا۔اس موقع پر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی پر اور ان پر پارٹی لیڈرشپ کی طرف سے اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ چوہدری انوارلحق کی سربراہی میں نو منتخب اتحادی حکومت آزاد کشمیر کے وسائل عوام کی فلاح پر خرچ کرے گی۔۔۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جاے گا ہر محکمہ اور آفیسر جوابدہ ہوگا۔اس موقع ہر سابق مشیر حکومت چوہدری ریاض بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close