آزاد کشمیر ،وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے دریاؤں پر لگی ڈولی گراریوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے دریاؤں پر لگی ڈولی گراریوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور تینوں ڈویژنز کے کمشنرز سے 12 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔۔۔وزیراعظم نے یہ احکامات دریائے نیلم پر 4 افراد کے ڈولی گراری میں پھنسے جانے کی خبر پر نوٹس کے دوران دئیے جنہیں وزیراعظم کے احکامات کے بعد 1122 کے عملے نے بحفاظت نکال لیا ۔

وزیراعظم نے کمشنر مظفرآباد کو پھنسے ہوے افراد کو بحفاظت نکالنے کے احکامات دئیے تھے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں کی بہت قدرو قیمت ہے ،اس لئے دریاؤں پر لگائی جانے والی تمام ڈولی گراریوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جائے اور ادارے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کریں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مظفرآباد ڈویژن ، پونچھ ڈویژن اور میرپور ڈویژن میں دریاوں پر لگی ڈولی گراریوں کی موجودہ حالت اور ان میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلیے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بارہ گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close