مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد میں منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی ڈیوائن اکنامکس کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔۔۔ کانفرنس میں شریک ملکی وغیر ملکی ماہرین اور محققین نے ڈیوائن اکنامکس کوروایتی معاشی نظام کا متبادل اور معاشرتی مسائل کا دیر پا اور قابل عمل حل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے حکومتی اداروں پر زور دیا ہے کہ اس کے فروغ کے حوالے سے کرار ادا کریں۔۔۔
آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے تعاون سے اسلامک سوشل سائنسز فورم ہادی فاونڈیشن کے زیر اہتمام معیشت اور معاشرے میں مذہب ،اخلاقیات ، اقدار اور روحانیت کے کردار کے عنوان سے مظفرآباد میں منعقدہ تین روز بین الاقوامی ڈیوائن کانفرنس میں امریکہ برطانیہ،چلی،جرمنی،ایران، ملائیشیا،جرمنی اورترکی سمیت دیگرسے محققین،ماہرین اقتصادیات،ماہرین فلسفہ، ایم فل اور پی ایچ ڈیز سکالرز اور مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے اپنے مقالے پیش کیئے ۔۔۔ تیسری الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے چاروں صوبوں،وفاق اور آزاد کشمیر کی جامعات کے فیکلٹی ممبران،سکالرز اور دارلحکومت مظفرآباد کے پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اور وویمن شریک ہوئے۔۔۔کانفرنس کے تیسرے اور اختتامی روز مختلف سیشنز کے دوران اسلامک سوشل سائنسز ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔۔۔ ڈیجیٹل لائبریری میں قرآن،حدیث،اخلاقیات،الہی معاشیات سمیت کثیر تعداد میں ای بکس،تحقیقی مواد اسلامی تاریخی، ،سیرت،منطق،فلسفہ قانون،ادب،سوشل سائنسز اور دیگر موضوعات پر مبنی مواد مفت اور آن لائن دستیاب ہوگا۔۔۔ا کانفرنس کے تیسرے روزمعروف ماہر فلسفہ ڈاکٹر کوثر علی کی کتاب ”فلسفی تفکر اور عقلی تربیت“ (قرآنی اوربرہانی تفکر کی وحدت)کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔مصنف ڈاکٹر کوثر علی کی تصنیف جامعات کے پروفیسرز،ریسرچ سکالرز اور طلباء کو اعلیٰ درجے کے بنیادی فلسفی مفاہیم اور مسائل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
یہ کتاب ان اساتذہ اور ریسرچ سکالرز کے لیے بھی انتہائی مفید ہے جو اسلامی فلسفے اور حکمت کی مدد سے علوم انسانی اور علوم اجتمائی کی بنیادوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کتاب کی رونمائی کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلسفہ ڈاکٹر کوثر علی نے کہا کہ یہ کتاب فلسفی تفکر کے موضوع پر پہلی کتاب ہے اور زندگی میں پیش آنے والے مابعد الطبیعاتی سوالات کے جوابات دینے کی عقلی کوشش ہے۔ڈاکٹر کوثر علی نے بتایا کہ کہ یہ کتاب تصور کائنات کی اساس،عقلانی زندگی کی مضبوط ترین بنیاد اور فکری شخصیت کی تعمیر کے لیے بہترین مددگا رہے۔
انہوں نے اسلامک سوشل سائنسز فورم،ہادی فاونڈیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نوجوانوں کی فکری،فلسفی،تعلیمی تفکر کے لیے بہترین ادارہ ہے۔تین روزہ کانفرنس کے آخری روز مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر فہیم خان چیئرمین رفاہ یونیورسٹی سینٹر فار اسلامک بزنس تھے جبکہ ڈاکٹر فوزیہ اعتزاز پروفیسر فزیالوجی کوارڈینیٹر آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج اور چیئرمین ہادی فاونڈیشن اسلامک سوشل سائنسز فورم ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی نے شرکاء کو کانفرنس میں آمد پر خوش آمدید کہا۔آن لائن سیشن میں محترمہ فرزانہ راجہ سابق وفاقی وزیر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،ویلفیئر سائنٹسٹ،مصنفہ نے الہی اقتصادیات کے تناظر میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پر گفتگوکی۔ان کے علاوہ ڈاکٹر نورالیانہ(آن لائن)ملائیشیاء، ڈاکٹر سلمان احمد شیخ (کراچی)،ڈاکٹر ضیاء الرحمان(نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد)، ایم اے سلیم ہاشمی چیف ایگزیکٹیو آفیسر سپارک کراچی،ڈاکٹر امبر فاطمہ عابدی نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیاجبکہ ڈاکٹر جمیل کاظمی کراچی یونیورسٹی،ڈاکٹر شمائلہ منظور(آزادجموں وکشمیر میڈیکل کالج)محسن بن اقبال (جرمنی)، ڈاکٹرمحمد فیاض قمر(لاہور) ودیگر نے بھی دئیے گئے موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔کانفرنس کے منتظمین میں ڈاکٹر مدیحہ ریاض(کانفرنس سیکرٹری)،چیف آرگنائزرعلی عابدی،عبدالقادر،، ثناء جاوید،شجاعت علی کاظمی،،مہروزعلی نقوی، فرقان نقوی،رافعہ،اقراء شاہین،سید نبیل کاظمی،الفت عباس،سماویہ جاوید،حوریہ فاطمہ شامل تھے جبکہ کانفرنس کی نظامت ڈاکٹر اشعراعوان اور رافعہ احسن نے کی۔آخر میں کانفرنس میں شرکت کرنے والے محققین،سکالرز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں