وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا اجلاس، ترقیاتی فنڈ کا سو فیصد خرچ کرنے ، عوامی ضرورت کے منصوبے تجویز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔موسٹ سینئر وزیر /وزیر حکومت کرنل (ریٹائرڈ) وقار احمد نور، وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سید شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ادریس عباسی ،ڈائریکٹر جنرل شبیر عباسی، چیف (رورل ڈویلپمنٹ) محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سید ابرار حید ر گردیزی، چیف (پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ)لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ محمد مسعود نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سالانہ ترقیاتی فنڈ کو خرچ کرنے کے امور پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے ہدایت کی کہ دستیاب فنڈز اور آنے والے فنڈز کو بروقت خرچ کیا جائے اور ایسے منصوبوں کی تکمیل پر فوکس کیا جائے جن سے مخلوق خدا کو فائیدہ پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی آفیسران اپنے اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور دلجمعی سے کام کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی فنڈکا سوفیصد تصرف یقینی بنایا جائے،ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت اور شفاف تکمیل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبہ جات گروانڈ پر نظر آئیں اور عوام ان سے مستفید ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ جات تجویز کیے جائیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ویہی ترقی نے وزیراعظم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اے ڈی پی میں مدات کی تخلیق، شمولیت اور منظوری بارے مروجہ طریقہ کار پر بریف کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close