بیرون ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو پورے شد ومد سے اُٹھانے میںکردار ادا کریں، صدر آزاد کشمیر کی کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل مڈ لینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے لہذا بیرون ملک مقیم کشمیری بالخصوص برطانیہ میں مقیم تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو پورے شد ومد سے اُٹھانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے پہلے بھی اس سلسلے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے برطانیہ میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اور وہاں کی سیاست میں بھی اُن کا ایک اہم رول ہے لہذا وہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کرانے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں میں خود بھی برطانیہ جا کر اس سلسلے میں انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی پامالی کی طرف مبذول کرانے کے لئے کوششیں کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل مڈ لینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھارتی مظالم عروج پر ہیں اور کشمیری عوام ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ایسی صورت حال میں بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ میں بھی جلد برطانیہ کا دورہ کروں گا اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں پر مبذول کراؤں گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close