مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا ۔۔۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کیلئے پارٹی میں واپسی کا دروازہ کھل گیا۔۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کے فیصلوں سے انحراف کرنے پر لوٹے قرار دیئے جانے والے پی ٹی آئی کے باغی اراکین اسمبلی میں سے جو بھی آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا اسے قبول کر لیا جائے گا ۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی اور پارلیمانی لیڈر خواجہ فاروق احمد نے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین اسمبلی سے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔۔۔ انکا دعویٰ ہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس 14 اراکین اسمبلی کی شرکت یقینی ہے البتہ انکی کوشش ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے انھیں 17 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہوجائے تاکہ وہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ریکوزیشن پر اسمبلی کا اجلاس طلب کروا سکیں ۔ادھر حکمران اتحاد کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فاروڈ بلاک سے زیادہ ممبران شرکت نہ کر سکیں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کا اجلاس اس حوالے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ وہ کونسے سات اراکین ہیں جنکی واپسی کیلئے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی اور خواجہ فاروق احمد پر امید ہیں ۔آزاد کشمیر کے سیاسی اتار چڑھاؤ پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کی نظریں ان اراکین اسمبلی پر لگی ہوئی ہیں جنہوں نے پہلے وزارت عظمیٰ اور اچھی وزارتیں حاصل کرنے کی لالچ میں پارٹی سے بغاوت کی اور اب من پسند وزارتیں نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہو کر پی ٹی آئی کا بلا اٹھانے اور دوبارہ خان کی ٹیم کا کھلاڑی بنے جارہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں