بلاول بھٹو بھارت جانے سے قبل آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لے لیتے تو اچھا ہوتا، سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شکوہ کیا ہے کہ اگر شنگھائی کانفرنس میں شرکت آپ کی مجبوری تھی توبھارت جانے قبل کم ازکم آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت اور حریت رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے۔

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہمارے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت بھارتی جارحیت کا شکار مظلوم کشمیریوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کے مترادف ہے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی نے جی ٹوئنٹی ممالک سے اپیل کی کہ وہ سرینگر میں ہونے والی کانفرنس کا بائیکاٹ کر یں انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو والا کردار کریں جس طرح انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیاتھا اور اگرانھوں نے بلاول بھٹو زرداری والا کردار ادا کیا تو قوم انھیں معاف نہیں کرے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close