وادی نیلم، 9 نوجوانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے والی جیپ کا ڈھانچہ دریائے نیلم سے نکال لیا گیا

نیلم (آئی اے اعوان) وادی نیلم میں 9 نوجوانوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے والی قاتل جیپ کا ڈھانچہ پانچویں روز دریائے نیلم سے نکال لیا گیا ہے۔۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 8 لاپتہ سیاحوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔۔۔وادی کی فضا سوگوار ہے جیپ کے ڈھانچے سے لاشیں ملنے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی۔۔

ریسکیو ٹیموں،پاک فوج اور علاقہ مکینوں نے پانچ روز قبل وادی نیلم میں پھلا وئی کے مقام پر المناک حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر جیپ دریائے نیلم سے نکال لی ہے۔۔۔ ریسیکو اور سرچ ٹیموں نے 8 نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ ایک نوجوان کی جائے حادثہ سے پہلے ہی روز ریکور کرلی گئی تھی ۔۔۔جیپ کے اندر لاشوں کی موجودگی کی امید بھی ٹوٹ گئی نیلم ویلی کا فضا سوگوار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close