بھارت اور پاکستان دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کوئی چھوٹا ساحادثہ بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا غیر ملکی نشریاتی اداروں کو انٹرویو

مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسلئہ کشمیر کے پرامن،قابل قبول اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کی تاخیر کو پوری دُنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے کشمیر ہاوس اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت اورپاکستان تیسری دنیا کی دوبڑی ایٹمی طاقتیں ہیں دونوں کے درمیان کوئی چھوٹا یا بڑاحادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔

ترکی کے قومی نشریاتی ادارے ٹی آر اے،رشیا ٹوڈے ٹی وی،العربیہ ٹی وی سمیت دیگر بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے دورہ ترکی،امریکہ،برطانیہ اور بیلجیم سے متعلق بین الاقوامی میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کیا انکا کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کا حل برصغیر میں قیام امن کی کنجی ہے 75 سال کے بعد بھی اگر عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کردار اد نہ کیا تو پھر نہ صرف جنوب مشرقی ایشیا بلکہ پوری دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی ہندوستان اور پاکستان کے بجائے کشمیریوں کا وقف سننا چاہتی ہے عالمی برادری باالخصوص اقوام متحدہ،امریکہ،برطانیہ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آگے بڑھ کر کشمیریوں کو آزادی اور حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close