مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں اورہمارے مذہب نے بھی مانگنے کے بجائے محنت سے کمانے پر زوردیا ہے اور اسے افضل قراردیتے ہوئے محنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قراردیا ہے۔دنیا بھر کے تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
یوم مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اسلام محنت کی عظمت پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ارشاد نبوی ﷺہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل دی جائے۔اس حدیث مبارکہ سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام نے کس قدر محنت کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ہمیں اپنے محنت کشوں پر فخر ہے اور حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے پر عزم ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں