اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے محکمہ خوراک میں بہتری لانے اور اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی سفارشات ایک مہینے میں پیش کرے گی ۔
کمیٹی کے چیئرمین موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور ہیں جبکہ اس کے ممبران میں وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،ممبر اسمبلی چوہدری اظہر صادق ،سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری قانون ،پارلیمانی امور و انسانی حقوق ،سیکرٹری خوراک و فوڈ اتھارٹی ،سیکرٹری سماجی بہبود زکوتہ و عشر ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریجنل ڈائریکٹر اور چیف سٹیٹیٹیکس و پلاننگ شامل ہیں ۔کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں