وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید کی زیر صدارت پیپلز پارٹی حویلی کا اجلاس، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تحفظات دور کیے گئے،

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور اور ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی حویلی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں شیخ خورشید ،راجہ مسعود ممتاز راٹھور ،تجمل قریشی ،مسعود ہاشمی ،عامر کھوکھر ،سمیت کارکنان نے شرکت کی ۔پیپلز پارٹی حویلی کے کارکنان نے وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت کانصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

اجلاس میں بلدیاتی الیکشن میں چند ناراض بھائیوں سے بلدیاتی الیکشن میں ہونے والے تحفظات دور کیے گئے اور بیٹھ کر تمام تر ناراضگیوں کو ختم کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مختلف قبائل کا ایک گلدستہ ہے اور انشاء اللہ ہم اس کو اکٹھا لے کر چلیں گے اور اس کو کبھی بھی بکھر نے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور ان کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سب کے تحفظات دور کیے گیے۔انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات کئے جائیں گے ۔جہاں ناراضگیاں تھی ان کو دور کردیا گیا ہے جہاں مزید مسائل درپیش ہیں ان کو بیٹھ کر حل کیا جائے گا تمام بھائی آپس میں اتحاد کے ساتھ رہیں اور اس گلدستے کو بکھرنے نہ دیں انشاءاللہ مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close