وادئ نیلم، 13 مسافر، جیپ دریا میں گر گئی، ایک لاش، 4 زخمی نکال لیے گئے، امدادی کارروائیاں جاری

آزاد کشمیر (پی این آئی) وادی نیلم کے علاقے پھلاوئی کے قریب سیاحوں کی جیپ دریا میں گر گئی ہے۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 13 افراد سوار تھے۔۔۔مقامی افراد کی مدد سے دریا سے چار افراد کو زخمی حالت میں جبکہ ایک لاش نکالی گئی ہے۔۔۔۔۔ امدادی کارروائیوں میں شامل مقامی نوجوان رضاکاروں کے مطابق ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاہور کے ایک ہی خاندان سے ہے جو تاؤبٹ سے واپس کیل کی طرف آ رہے تھے ۔۔۔۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے حادثہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا مگر اس علاقے میں ٹیلی فون سروس معطل ہونے کی وجہ سے حادثے کی بروقت اطلاع نہیں ملی اور امدادی کارروائیاں بروقت شروع نہ ہوسکیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close