اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نورایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی ،سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ظفر محمود خان اور چیف انجینئر نارتھ اینڈ ساؤتھ ریجن نے شرکت کی ۔
اجلاس میں وزیراعظم نے قومی نوعیت کے منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا اور محکمے کو ہدایت کی کہ وہ اس نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو اسکے ثمرات میسر آ سکیں ۔اجلاس میں جن منصوبہ جات کی پراگریس زیر بحث لائیں گئی ان میں مظفرآباد میں جاریہ منصوبہ جات شاہ سلطان برج ،سی ایم ایچ فلاحی اوور ،کیل تا تاوبٹ روڈ ،میرپور کے رٹھوعہ ہریام برج اور مختلف اضلاع کو ملانے والے پل شامل ہیں ۔وزیراعظم شونٹر کشمیر ہائی وے کے منصوبہ کو فاسٹ ٹریک پر لانے کی بھی ہدایت کی ،وزیراعظم نے محکمہ کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ٹھیکہ جات کے الاٹمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم نے ایک ٹینڈرنگ کو رائج کرنے کی ہدایت کی تاکہ ٹھیکہ جات میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ,نہ صرف محکمہ شاہرات سی ٹینڈرنگ کو رائج کرے بلکہ دیگر محکمہ جات بالخصوص ڈیویلپمینٹ اتھارٹیز بھی اس سسٹم کو اپنائیں اور اسکا نفاذ فوری طور پر کریں ۔وزیراعظم نے سنٹرل ڈیزائن آفس کی تنظیم نو اور بہتری کیلیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دئیے کمیٹی کی جلد تشکیل کر دی جائے گی جس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کریں گے اور مقررہ عرصے میں یہ کمیٹی حکومت کو سفارشات پیش کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں