صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کی رپورٹ پیش کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو چیئرمین پبلک سروس کمیشن آزاد جموں و کشمیر ائر مارشل (ریٹائرڈ)مسعود اختر نے پبلک سروس کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیش کی۔

اس موقع پر چیئرمین پبلک سروس کمیشن آزاد جموں و کشمیر ائر مارشل (ریٹائرڈ) مسعود اختر نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پبلک سروس کمیشن کی گزشتہ سال کی کارکردگی، اغراض و مقاصد اور درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ممبر پبلک سروس کمیشن سردار محمد نواز خان بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close