وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس، ریاست کی مالی صورتحال اور چیلنجز پر غور

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی صدارت میں اتحادی جماعتوں کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین ،مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر ، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان ،چوہدری لطیف اکبر موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار نور اور وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے شرکت کی ۔

اجلاس کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں آزادکشمیر کی مالی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اجتماعی دانش کے ذریعے تمام درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وفاقی حکومت سے ملکر آزادکشمیر کی معاشی مشکلات کو حل کیا جائے گا ۔اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہداء کشمیر کے مشن کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close