وزیر حکومت آزاد کشمیر فیصل راٹھور سے سینئر رہنما پیپلز پارٹی عزادار کاظمی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، مبارکباد پیش کی

اسلام آباد (پی آئی ڈی، آزاد کشمیر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل، وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی آزاد کشمیر سید عزادارحسین کاظمی ، رابطہ سیکرٹری عامر ذیشان جرال، ایڈیشنل چیف آرگنائزر چوہدری ذوالفقار اعظم ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close