سردار تنویر الیاس نے اپنی حکومت کے خاتمے کی زمہ داری پارٹی کے سینئر ترین رہنما پر عائد کر دی، ویڈیو بیان جاری

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ریاست میں اپنی حکومت کی فراغت کی زمہ داری پارٹی کے سینئر رہنما، سابق وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی غلط حکمت عملی سے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ان کی قیادت میں قائم حکومت کی چھٹی ہوئی اور فارورڈ بلاک بنا کر اسپیکر چوہدری انوار الحق وزیر اعظم بن گئے۔۔۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان سردار تنویر الیاس نے جاری کیا ہے۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھونچال آ گیا ہے۔۔۔۔پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم چودھری انوارالحق سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے گی کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو پارٹی صدارت سے بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔۔۔۔فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم سردار قیوم نیازی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے جبکہ چوہدری مقبول گجر اسپیکر شپ کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔۔۔۔پی ٹی آئی قیادت نے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والے ارکان قانون ساز اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے 31 میں سے 7 ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔


پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی آزاد کشمیر پارٹی کے لاہور میں چیئرمین عمران خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں 31 میں سے صرف 7 ارکان نے شرکت کی جبکہ باقی ارکان فاروڈ بلاک کی شکل میں نو منتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی حمایت کر چکے ہیں۔۔۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان اس صورتحال پر سخت برہم ہوئے، ان کا پارہ ہائی ہو گیا اور انہوں نے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے نام پر منتخب ہونے والے وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔۔۔ انہوں نے سابق وزیراعظم اور آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے صدر سردار تنویر الیاس کی بھی چھٹی کرا دی اور سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پارٹی کا نیا صدر مقرر کر دیا ۔۔۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں