لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد کشمیر پارٹی کے لاہور میں چیئرمین عمران خان کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں 31 میں سے صرف 7 ارکان نے شرکت کی جبکہ باقی ارکان فاروڈ بلاک کی شکل میں نو منتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی حمایت کر چکے ہیں۔۔۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان اس صورتحال پر سخت برہم ہوئے، ان کا پارہ ہائی ہو گیا اور انہوں نے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے نام پر منتخب ہونے والے وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔۔۔
انہوں نے سابق وزیراعظم اور آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے صدر سردار تنویر الیاس کی بھی چھٹی کرا دی اور سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پارٹی کا نیا صدر مقرر کر دیا ۔۔۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں