آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری، چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری مقبول گجر نے کاغذات جمع کروا دیے

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری ، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اور ممبر چوہدری مقبول گجر نے سپیکر کے لیے کاغذات جمع کروا دیے ۔ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس کے دوران سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے سپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیااور مقررہ وقت تک اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اور چوہدری مقبول گجر کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ۔ ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ مد ت کیلئے ملتوی کر دیا ۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close