آزاد کشمیر کابینہ کے دو وزراء کرنل (ر) وقار احمد نور، فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کابینہ کے دو وزراء کرنل وقار احمد نور اور فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزراء حکومت سے حلف لیا۔ وزراء کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انوار الحق سمیت ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

کرنل وقار احمد نور آزادجموں وکشمیر کابینہ میں سینئر موسٹ وزیر ہونگے۔ یاد رہے کہ کرنل وقار احمد نور کا تعلق مسلم لیگ(ن) جبکہ فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close