مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت عمران خان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے اور وہاں پی ٹی آئی باغی رکن کے چوہدری انوار الحق وزیر اعظم بن گئے ہیں ۔۔۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور ن لیگ آزاد کشمیر وزارتوں میں شریک ہو گئی ہیں۔۔۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نئی حکومت میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہوں گے جبکہ سینئر وزیر کا منصب ن لیگ کو ملے گا اور کرنل ریٹائرڈ وقار سینئر وزیر ہو ں گے۔۔۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر میں فارورڈ بلاک کے ساتھ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا ہے۔ چوہدری انوار الحق وزیرِ اعظم جبکہ اسپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔۔۔۔ مظفر آباد سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ ن کے 4 وزراء ہوں گے۔۔۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ رات گئےقانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کرلیے گئے ۔۔۔۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 15 منٹ دیئے گئے۔۔۔۔۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے جمعرات کی رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔۔۔۔ بھمبر سے رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے،
سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔۔۔۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بلامقابلہ انتخاب کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔۔۔۔ مظفر آباد سے ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق کو پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ووٹ دیئے۔۔۔ اس طرح انہیں 52 کے ایوان میں 48 ارکان کی ریکارڈ حمایت ملی۔۔۔۔ چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں