مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر خواجہ فاروق احمد نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران آزادکشمیر آنے والے سیاحوں کی سہولت اور استقبال کے لیے احکامات جار ی کر دیے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب کی جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سیاحت جملہ انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کی سہولت کے لیے سیاحتی نقطہ نظر سے اہم مقامات اور ان سے متعلق معلومات پر مشتمل leafletsکی دستیابی کا انتظام کرے۔ انٹری پوائنٹس، بالخصوص برارکوٹ، گجر کوہالہ، کوہالہ، آزادپتن کے ساتھ سیاحوں کے لیے Welcome Stallsلگائے جائیں۔ جس کی تشہیر قومی ذراع ابلاغ میں کی جائے گی۔
ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت، پولیس، شاہرات، سپورٹس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ،جنگلات کے آفیسران و اہلکاران پر مشتمل استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو سیاح حضرات کی حفاظت، سہولت اور رہنمائی کے لیے متعینہ مقامات پر ہمہ وقت موجود رہ کر اپنے فرائض سرانجام دینے کی پابندہوں گی۔ ایمرجنسی رسپانس کی خاطر ضلعی انتظامیہ محکمہ شاہرات، پولیس، برقیات، SDMA، محکمہ صحت ضلعی سطح پر مشترکہ اور محکمانہ کنٹرول روم قائم کریں گے تاکہ بوقت ضرورت بلا تاخیر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کا Responseکیا جاسکے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹرز، شاہرات اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشنز، میونسپل ٹاون کمیٹیز و ضلع کونسلز کے آفیسران، عملہ اور وسائل کو مستعدی کے ساتھ بروئے کار لایا جائے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اس سلسلہ میں فوری اقدامات عمل میں لانے کے پابند ہوں گے۔
سیاحو ں کو معیاری رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے متعلقہ ضلعی آفیسران، ہوٹلزاور ریسٹ ہاوسز کے مالکان کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے معقول کرایہ وصول کرنے اور صفائی ستھرائی /حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھنے کے پابندی کریں گے۔ نیزپرائس کنٹرول کمیٹیز کو Operationalرکھا جائے۔ سیاحتی سیزن کے دوران جملہ سرکاری گیسٹ ہاوسز کو سیاحوں کی رہائشی سہولت کے لیے دستیاب رکھا جائے اور کسی بھی مرحلہ پر غیر ضروری Restrictions نہیں لگائی جائیں۔ آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں آنے والے سیاحوں کی درست تعداد اور گاڑیوں کی معلومات Updateرکھنے کے لیے انتظام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔تاہم معلومات اکٹھی کرنے کے عمل میں سیاحوں کو کسی بھی مقام پر Indignifiedانداز میں روکنے اور تکلیف دینے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں