مظفر آباد، عید فیسٹیول کا انعقاد مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، قائمقام وزیر اعظم خواجہ فاروق نے عید فیسٹیول کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات جاری کر دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) قائمقام وزیر اعظم آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد نے عید فیسٹیول کے لیے قبل ازیں جاری کردہ شیڈول میں تبدیلی کے لیے محکمہ سپورٹس کو ہدایات جاری کر دیں۔۔۔ عید فیسٹیول کے لئے تشکیل شدہ ایگزیکٹو کمیٹی نے فیسٹیول کے انعقادکا شیڈول 27تا 29اپریل 2023جاری کیا تھاجس میں ردوبدل کیے جانے کے لیے قائمقام وزیر اعظم نے محکمہ سپورٹس کو تحریر ی ہدایات جاری کی ہیں۔۔۔

تحریری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمہ جات سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر اور محکمہ سیاحت تجویز کر دہ ایونٹس کی تیاری جاری رکھیں۔۔۔ عید فیسٹیول کا انعقاد مئی کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا جس کے لئے شیڈول کا اعلان عید کے فورا بعد کیا جائے گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close