آزادکشمیر میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا، وزیراعظم فارورڈ بلاک، اسپیکر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو کیا ملے گا؟ فیصلہ ہوگیا

مظفرآباد(پی این آئی)آزادکشمیر میں سیاسی جماعتوں کامیثاق کشمیر، متحدہ اپوزیشن اور فاروڈبلاک میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے پاگیا۔آزادکشمیر میں تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کی تجویز پر اتفاق ہو گیا، قومی حکومت میں مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی کی بھی اقتدار میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم فاروڈ بلاک سے جبکہ سپیکر ن لیگ کاہوگا،پیپلزپارٹی کو وزارتوں میں زیادہ حصہ دیا جائے گا،بیرسٹر سلطان محمود بدستور صدر ریاست رہیں گے ،وزیراعظم کے انتخاب کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گا۔تحریک انصاف کے تین مزید ارکان فاروڈ بلاک میں شامل ہو گئے، اسمبلی کااجلاس آج پھر ہو گا،دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخابات میں تاخیرکیخلاف وکلا کا ہائیکورٹ آزادکشمیر سے رجوع کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close