مظفر آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزادکشمیر میں فارورڈبلاک بنتے ہی وزارت عظمیٰ کے منصب کے نئے انتخاب پر تاخیری حربے شروع کر دئیے گئے ہیں اور وزیراعظم کے انتخاب میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی گئی ہیں۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کی آشیرباد فارورڈ بلاک کو حاصل ہے۔۔۔
جبکہ فارورڈ بلاک کے چوہدری رشید وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد ہیں جب کہ فارورڈ بلاک راضی ہوا تو ن لیگ پیپلز پارٹی سے روٹھ گئی ہے۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور فارورڈ بلاک کے درمیان ڈیل پر ن لیگ کے تحفظات ہیں۔۔۔۔ آزاد کشمیر ن لیگ کے صدر (ن) لیگ شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو اعتماد میں لیے بغیر پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا، اس کے پابند نہیں ہیں۔۔۔۔۔ دوسری جانب گزشتہ شام وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اور ن لیگ نے متفقہ حکمت عملی طے کر لی
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ترجمان کے مطابق مظفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی قیادت کا اہم اجلاس، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض کی خصوصی شرکت، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر ، سابق وزیراعظم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، ممبران اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، بازل نقوی ،قاسم مجید اور سردار امجد یوسف کی شرکت۔ اس اہم اور مشاورتی اجلاس میں متعدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعظم کے انتخاب اور تازہ ترین سیاسی صورت حال کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی طے کر لی گئی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں