آزاد کشمیر، حکومت نے مرسڈیز گاڑی کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سینٹرل ٹرانسپورٹ پول محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے مرسیڈیز گاڑی کی خرید کیلئے جاری کیا جانے والا ٹینڈر تاریخ اشاعت03اپریل2023سے منسوخ کردیا گیاتھا۔۔۔ترجمان کے مطابق موجودہ مالی حالات کے پیش نظر حکومت آزادکشمیر نے فیصلہ کیا تھا کہ نئی گاڑیاں نہیں خریدی جائیں گی اور دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جائے گا۔۔۔

ترجمان محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے مطابق سینٹرل ٹرانسپورٹ پول آزادکشمیر کی جانب سے 03اپریل کو مرسڈیز بینز گاڑی خریدنے کیلئے جاری ٹینڈر کو تاریخ اشاعت سے منسوخ کر دیا تھا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں صداقت نہیں، حکومت آزادکشمیر موجودہ حالات میں ایسی کوئی بھی نئی گاڑی نہیں خرید رہی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close