آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب، پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں مذاکرات ناکام ،اپوزیشن کو فائدہ پہنچنے کا امکان

مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے امیدوار کیلئے متفقہ امیدوار کے معاملے پر تحریک انصاف میں تقسیم گہری ہو گئی، بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس گروپ میں مذاکرات ناکام ہوئے تو ناراض اراکین اپوزیشن سے رابطے کرنے لگے۔ تحریک انصاف کے بڑے دھڑوں بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس گروپ میں مذاکرات ناکام ہوئے جس کی وجہ دونوں گروپس میں سے کوئی بھی وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اسمبلی میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے سادہ اکثریت یعنی 27 ووٹ درکار ہیں۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی تقسیم سے اپوزیشن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، مذاکرات میں پی ٹی آئی کے دو بڑے رہنماؤں میں مبینہ تلخ کلامی پر بیچ بچاؤ کرایا گیا۔ پارٹی کے فارورڈ گروپ اور سلطان گروپ نے اپوزیشن کو مشروط تعاون کی پیشکش کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں