مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز سپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ممبر اسمبلی احمد رضا قادری نے ایوان کی توجہ کورم پورا نہ ہونے کی طرف مبذول کروائی جس پر سپیکر نے ایوان میں گنتی کروائی اور ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔ کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کل ہفتہ کو سہ پہر سوا 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں