وزیراعظم آزاد کشمیر کون ہوگا؟ عمران خان نے انتخاب کرلیا

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے چوہدری رشید کو نامزد کر دیا۔دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر شروع ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں متوقع طور پر 15 ویں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔اجلاس میں اسپیکر اسمبلی قائد ایوان کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کریں گے،شیڈول جاری ہونے کے دو دن کے اندر نئے قائد ایوان کا انتخاب لازمی ہو گا تاہم اسمبلی قواعد ایک دو کو معطل کر کے آج ہی کے دن قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 52 ارکان میں سے 31 کا تعلق تحریک انصاف، 12 کا پیپلز پارٹی اور 7 کا ن لیگ سے ہے۔ جبکہ دو روز قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے۔ پی پی اور ن لیگ کے درمیان طے پائے جانے والے پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close