آزاد کشمیر، سردار تنویر الیاس کی نااہلی، قانون ساز اسمبلی میں کس پارٹی کی اکثریت ہے؟

مظفر آباد(آئی این پی)آزاد کشمیر میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیر اعظم کے ناموں کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے، پی ٹی آئی قانون ساز اسمبلی میں اب بھی اکثریتی پارٹی ہے،آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جان سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بعد تخت مظفر آباد پر نیا حکمران کون ہو گا اس پر بحث جاری ہے،

قانون ساز اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک بار پھر نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی ہے، سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے کے بعد اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد ایوان میں ارکان اسمبلی کی تعداد 52رہ گئی ہے، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے 27ووٹ درکار ہوں گے، موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 31ارکان کے ساتھ اب بھی قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی پارٹی ہے،دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں میں پیپلزپارٹی کی 12اور مسلم لیگ نون کی 7نشستیں ہیں جبکہ مسلم کانفرنس کے پاس ایک سیٹ ہے، نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کا فیصلہ چیئرمین عمران خان جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کا فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت سے ہو گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close