حکومت آزاد کشمیر اور یونیسف کے مابین ورک پلان کی دستاویزات پر دستخط کر دئیے گئے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) حکومت آزادکشمیر اور یونیسف کے مابین ورک پلان کی دستاویزات پر دستخط کر دئیے گئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی اور یونیسف کے ڈپٹی کنٹری نمائندہ ڈاکٹر انوسا کبورے نے ورک پلان دستاویزات پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات محمدادریس عباسی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد محی الدین قادری، سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ غلام بشیر مغل، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکرٹر ی صحت عامہ میجر جنرل ظہیر اختر، سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک سردار جاوید ایوب، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اوریونیسف کے آفیسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فیاض علی عباسی نے کہا کہ یونیسف نے آزادکشمیر میں پہلے بھی بہترین کام کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یونیسف کا تعاون اسی طرح جاری رہے گا۔ یونیسف کے وفد کی آزدکشمیر کے مختلف محکمہ جات کے ساتھ کو آرڈینیشن کے بعد ورک پلان مرتب کرنے پر ہم یونیسف کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور حکومت آزادکشمیر کی جانب سے یونیسف کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔اس موقع پر یونیسف کے ڈپٹی کنٹری نمائندہ ڈاکٹر انو سا کبورے نے کہا کہ یونیسف کا مشن ہے کہ ہر بچے کو سوشل پروٹیکشن فراہم کریں چاہے وہ جو بھی ہو اور جس جگہ سے بھی تعلق رکھتا ہو ہم آزادکشمیر کے ہر علاقے میں خواتین اور بچوں کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ ہم نے متعلقہ سیکٹرز کے سیکرٹریز سے مل کر ورک پالان ترتیب دیا ہے جس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ دریں اثناء یونیسف کے آفیسران نے مختلف سیکٹرز کے ورک پلان کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close