آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس، کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس اگلے روز تک ملتوی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ممبر اسمبلی احمد رضا قادری نے ایوان کی توجہ کورم پورا نہ ہونے کی طرف مبذول کروائی جس پر سپیکر نے ایوان میں گنتی کروائی اور کورم پورا نہ ہونے پر ایوان گھنٹیاں بجائی گئیں اور پندرہ منٹ کا وقفہ کر دیا۔

وقفہ کے بعد بھی کورم پورا نہ ہونے پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر نے اجلاس کل جمعتہ المبارک کو سہ پہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close